Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

نیوز کانفرنس کا مقصد دہشتگردی کیخلاف اقدامات کااحاطہ کرنا ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی(اوصاف نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قوم کی جنگ ہے، سکیورٹی فورسز نے 75 ہزار انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے ہیں۔

نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ آج کی پریس کانفرنس کا مقصد گزشتہ سال میں دہشتگردی کے خلاف اقدامات کا جامع احاطہ کرنا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ دہشت گردی کی جنگ دودہائی سے زیادہ عرصے سے لڑی جارہی ہے، دہشتگردی کے خلاف ریاست پاکستان اورعوام کے درمیان ایک مکمل کلیرٹی حاصل ہوئی، دہشتگردوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، افغانستان خطے میں دہشتگردی کا بیس آف آپریشن بنا ہوا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ دہشت گردوں، فتنہ الہندوستان کا بلوچستان اوربلوچیت سے کوئی تعلق نہیں، فوج،پولیس،ایف سی اورانٹیلی جنس ایجنسیوں نے 75ہزار175انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے، 14ہزار 658آپریشن خیبرپختونخوا میں کیے گئے، 58 ہزار778انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن بلوچستان میں کیے گئے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ گزشتہ سال 2597دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا، دہشت گردی کی جنگ میں ہماری 1235شہادتیں ہوئیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ نیوز کانفرنس کا مقصد دہشتگردی کیخلاف اقدامات کااحاطہ کرنا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کاکہناتھا کہ دہشتگرد خوارج اور فتنہ الہندوستان ہیں،دہشتگردی کیخلاف پوری قوم کی جنگ ہے،دہشتگردی کیخلاف جنگ 2دہائی سے زائد عرصہ سے جاری ہے۔دہشتگردی کیخلاف ریاست اور عوام میں مکمل ہم آہنگی ہے،دہشتگردوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں،افغانستان خطے میں دہشتگردی کا مرکز بن چکا ہے،دہشتگردوں کا بلوچستان ور بلوچیت سے کوئی تعلق نہیں،دہشتگردوں ، فتنہ الہندوستان کا بلوچستان سے کوئی تعلق نہیں۔
مزید پڑھیں:فلسطین کی صورتحال اور ہماری ذمہ داری

یہ بھی پڑھیں