Search
Close this search box.
هفته ,06 جون ,2026ء

سابق ٹیسٹ کرکٹر سعید اجمل کی والدہ انتقال کر گئیں

فیصل آباد (اوصاف نیوز) پاکستان کے سابق لیجنڈری آف اسپنر سعید اجمل کی والدہ انتقال کر گئی ہیں۔

خاندانی ذرائع کے مطابق مرحومہ کی نمازِ جنازہ آج شام 6 بجے بڑا قبرستان غلام محمد آباد فیصل آباد میں ادا کی جائے گی، جس کے بعد تدفین عمل میں لائی جائے گی۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے سعید اجمل کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

محسن نقوی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سعید اجمل سمیت تمام اہلِ خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے، آمین۔

کرکٹ حلقوں اور مداحوں کی جانب سے بھی سعید اجمل اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے تعزیت اور دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔
مزید پڑھیں:پنجاب حکومت کا1لاکھ طلباء کومفت بائیکس،لیپ ٹاپ دینے کا اعلان

یہ بھی پڑھیں