Search
Close this search box.
هفته ,06 جون ,2026ء

وفاق کے احکامات نظر انداز، اہم ادارے کے ملازمین کو الاؤنس سے محروم کردیا گیا

لاہور(اوصاف نیوز)لیسکو اور نیشنل گرڈ کمپنی کے افسران و ملازمین کو رینٹ الاؤنس سے محروم کر دیا گیا ہے، جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے رینٹ الاؤنس میں اضافے کی منظوری اور نوٹیفکیشن جاری کیا جا چکا ہے۔

ذرائع کے مطابق 4 نومبر کو منظوری ملنے کے باوجود تاحال رینٹ الاؤنس کی ادائیگیاں نہیں کی جا سکیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لیسکو اور این جی سی میں شعبہ فنانس میں کنٹریکٹ پر تعینات سربراہان ادائیگیوں میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں، جس کے باعث افسران اور ملازمین کو بڑھا ہوا رینٹ الاؤنس نہیں مل سکا، دونوں کمپنیوں کے متعلقہ افسران نے رینٹ الاؤنس کی ادائیگیاں روک رکھی ہیں۔

رینٹ الاؤنس کی ادائیگی نہ ہونے کے باعث افسران اور ملازمین کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ متاثرہ ملازمین نے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن پر فوری عملدرآمد کرتے ہوئے واجب الادا رقوم جلد از جلد ادا کی جائیں۔
مزید پڑھیں:ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد اپنی رہائش گاہ میں گر گئے، ہسپتال منتقل

یہ بھی پڑھیں