لاہور (اوصاف نیوز) گلبرگ نیشنل پارک کے سامنے مسلم لیگ ن کے دو دفاتر کو جلانے کے کیس میں دو گواہوں نے اپنی شہادتیں قلمبند کرا دیں۔
عدالت نے ن لیگ آفس کیس میں مزید گواہوں کو کل طلب کر لیا۔ ملزمان کے سینئر وکلاء کی عدم دستیابی کے باعث بیانات قلمبند نہیں ہو سکے۔
گلبرگ نیشنل پارک کے سامنے کینٹر جلانے کے کیس کی سماعت 12 جنوری تک ملتوی کر دی گئی، انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی۔
حراست میں لیے گئے رہنماؤں ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود رشید، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری اور دیگر کی حاضری مکمل ہو گئی ہے۔ دیگر ملزمان میں سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید بھی شامل ہیں۔ پی ٹی آئی رہنماؤں پر بغاوت اور کارکنوں کو آگ لگانے اور گھیراؤ کرنے پر اکسانے کا الزام ہے۔
مزید پڑھیں:بڑی خوشخبری ،گیس صارفین کے لیے اہم اعلان

