تائی پے (اوصاف نیوز) تائیوان کا ایف 16 لڑاکا طیارہ مشرقی ساحل کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔ تائیوان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سینٹرل نیوز ایجنسی کے مطابق حادثے کے بعد پائلٹ کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ تائیوان ایئر فورس کے مطابق ایف 16 طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا۔
خبر ایجنسی کے مطابق خیال کیا جاتا ہے کہ پائلٹ ہوالین کاؤنٹی کے قریب طیارے سے نکلنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ تائیوان کے صدر ولیم لائی چینگ ٹی نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پائلٹ کی تلاش اور حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں۔ انہوں نے واقعے کی مکمل تحقیقات کا حکم بھی دیا ہے۔
مزید پڑھیں:شعبان کا چاند نظر آنے کی پیش گوئی سامنے آ گئی

