Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

شعبان کا چاند نظر آنے کی پیش گوئی سامنے آ گئی

اسلام آباد (اوصاف نیوز) محکمہ موسمیات نے شعبان کا چاند نظر آنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکم شعبان 1447 ہجری 21 جنوری 2026 بروز بدھ کو ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شعبان کا چاند 19 جنوری 2026 کو دن 12 بجکر 52 منٹ پر نظر آئے گا تاہم کراچی سمیت ملک کے کسی بھی حصے میں 19 جنوری کی شام چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 17 سے 18 گھنٹے کے درمیان ہوگی جب کہ اتنی کم عمر میں چاند نظر آنا ممکن نہیں۔ چاند دیکھنے کے لیے اس کی عمر کم از کم 19 گھنٹے ہونی چاہیے۔ غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 17 گھنٹے 40 منٹ ہوگی۔

محکمہ کے مطابق سندھ میں سورج غروب ہونے کے بعد چاند 32 سے 33 منٹ تک افق پر رہے گا جب کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں یہ دورانیہ 30 سے ​​31 منٹ تک رہے گا۔ یہاں تک کہ اگر موسم صاف ہو یا جزوی طور پر ابر آلود ہو تب بھی نظارہ ممکن نہیں ہوگا۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ ملک بھر میں 29 رجب کو چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ اس حوالے سے تفصیلی رپورٹ رویت ہلال کمیٹی کو ارسال کر دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں‌:عمران‌خان کے ساتھ پوری پی ٹی آئی کو نشانہ بنایا جارہا ہے ،بیرسٹر عمیر نیازی

یہ بھی پڑھیں