Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

اپوزیشن کیساتھ بات چیت اور جمہوریت کو آگے بڑھانے کیلئے تیار ہیں،راناثناءاللہ

اسلام آباد(اوصاف نیوز) مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور اور سینیٹر رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن کے ساتھ سیاسی بات چیت اور جمہوریت کو آگے بڑھانے کے لیے مکمل تیار ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے پہلے بھی متعدد مواقع پر واضح کیا کہ فوج کا مینڈیٹ سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کرنا نہیں ہے، مذاکرات سیاسی جماعتوں کے دائرہ اختیار میں آتے ہیں اور یہی ان کا مینڈیٹ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اپوزیشن کے ساتھ سیاسی ڈائیلاگ کرنے کے لیے تیار ہے، تاہم اب فیصلہ پی ٹی آئی پر منحصر ہے کہ وہ مذاکرات کرنا چاہتی ہے یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی مذاکرات کے بجائے سٹریٹ موومنٹ کو ترجیح دے رہے ہیں۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی 9 مئی کی انارکی اور افراتفری چاہتے ہیں، ان کا ایجنڈا واضح ہے، اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی بانی کے کہنے پر ادھر ادھر حرکت کر رہے ہیں۔ ان کے بقول، پی ٹی آئی کی پہیہ جام ہڑتال ناکام ہوگی اور عوام اسے سختی سے مسترد کریں گے۔

انہوں نے کے پی حکومت کے افغانستان کے حوالے سے مؤقف کو بھی انتہائی غیر ذمہ دارانہ، قابل مذمت اور قومی مفادات کے خلاف قرار دیا۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کیلئے گرین سگنل دے دیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف نے سپیکر سردار ایاز صادق کو گرین سگنل دیا ہے جبکہ حکومتی وفد سپیکر کی درخواست پر مذاکرات کیلئے تیار ہے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے منتخب نمائندوں سے ہی مذاکرات ہوں گے، غیر منتخب نمائندوں سے بات چیت نہیں کریں گے۔

دوسری جانب سپیکر آفس ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی تک مذاکرات کیلئے تحریک انصاف کے کسی رہنما نے باضابطہ رابطہ نہیں کیا،سردار ایاز صادق نے ابھی تک پارلیمانی کمیٹی برقرار رکھی ہوئی ہے، اپوزیشن رضا مند ہوئی تو فوری طور پر سپیکر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بلائیں گے
مزید پڑھیں:وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا گیس کی قیمتیں رواں سال برقرار رکھنے کا اعلان

یہ بھی پڑھیں