لاہور (اوصاف نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے آئندہ ہفتے سے باؤلنگ شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔
لاہور میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز لاہور قلندرز کی تقریب کے دوران شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے۔ سوجن ہے، ٹھیک ہو جائے گا، میری ری ہیب چل رہی ہے، پی سی بی کی ٹیم کام کر رہی ہے، اگلے ہفتے بولنگ شروع کروں گا۔
ایک سوال کے جواب میں فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ ضروری نہیں کہ بابر اعظم ہر میچ میں ففٹی اسکور کریں، پاکستان نے ماضی میں اچھی کرکٹ کھیلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز نے ملک بھر میں ٹرائلز کیے، ورلڈ کپ سے قبل سری لنکا میں سیریز کھیلنا سود مند ثابت ہوگا، کھلاڑی ہمیشہ ملک کے لیے اچھا کھیلنے کی کوشش کرتا ہے۔
شاہین آفریدی کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں نے کوچز سے فیڈ بیک لیا ہے، یہ بچے ہمارے مستقبل کے ستارے ہیں، ہمیں پی ایس ایل کے لیے بولرز کو دیکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوچز کا شکریہ کہ انہوں نے بہت اچھا کام کیا، لاہور قلندرز اس بار پی ایس ایل میں بھی اچھا کھیلے گی، ٹائٹل جیتے گی، ہمارا مقصد پاکستان کو فتح کے ساتھ کرکٹرز فراہم کرنا ہے۔
مزید پڑھیں:بی آئی ایس پی 2026 میں اندراج کیسے کرائیں؟ آسان طریقہ جانیں

