Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

سی ڈی اے میں شہری کے قیمتی مکان کی منتقلی کا انکشاف

اسلام آباد (اوصاف نیوز) سی ڈی اے میں جعلی دستاویزات پر شہری کا قیمتی گھر منتقل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ مقدمے میں ایڈیشنل ڈائریکٹر انوار الحق، ڈرائیور سکندر، سیکیورٹی گارڈ ابدال شاہ اور ڈیلنگ اسسٹنٹ یونس کو نامزد کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے سی ڈی افسران کی ملی بھگت سے جعلی این او سی حاصل کیا، ملزم محمد اشرف سے گھر خریدا، جس کی تمام رقم ادا کردی گئی۔ ملزم محمد اشرف کے ساتھ مکان خریدنے کا تحریری معاہدہ 5 اپریل 2021 کو ہوا، ملزم نے اسے جعلسازی اور دھوکہ دہی کے ذریعے جمع شدہ سرمایہ سے محروم کر دیا۔

متاثرہ شہری ملک محمد کاشف کی درخواست پر تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
مزید پڑھیں‌:پیپلز پارٹی کےسینئر رہنما کی بھابھی انتقال کرگئیں

یہ بھی پڑھیں