Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

امریکہ میں پاکستانیوں کی تاریخ ساز کامیابی، شاندار اعزاز

واشنگٹن (اوصاف نیوز) کراچی سے تعلق رکھنے والی سنبل صدیقی میساچوسٹس کے شہر کیمبرج میں میئر منتخب ہوگئیں، بورے والا سے برہان اعظم ڈپٹی میئر منتخب ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستانی نژاد مسلمانوں نے امریکی سیاست اور حکمرانی میں ایک کے بعد ایک کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے ہیں۔ کیمبرج شہر کی تاریخ میں پہلی بار میئر اور ڈپٹی میئر پاکستانی نژاد امریکیوں کو منتخب کیا گیا جو نہ صرف امریکا میں پاکستانی کمیونٹی بلکہ دیگر اقلیتوں کے لیے بھی ایک اہم سنگ میل ہے۔

5 جنوری کو ہونے والے سٹی کونسل کے انتخابات میں میئر کے عہدے کے لیے کراچی سے سنبل صدیقی کو کامیاب قرار دیا گیا ہے۔پنجاب کے شہر بورے والا سے تعلق رکھنے والے پاکستانی برہان عظیم نے بھی ڈپٹی میئر کے عہدے کے لیے الیکشن لڑا ہے۔

برہان عظیم شہر کے سب سے کم عمر ڈپٹی میئر منتخب ہوئے ہیں جبکہ سنبل صدیقی نے بھی مسلسل تیسری بار میئر منتخب ہو کر ریکارڈ قائم کر دیا۔ سنبل صدیقی پیشے کے اعتبار سے وکیل ہیں اور امریکی سیاست میں ایک متحرک اور بااثر نام سمجھی جاتی ہیں۔

وہ پہلی بار 2017 میں کیمبرج سٹی کونسل کے لیے منتخب ہوئی تھیں، جس کے بعد وہ 2020 سے 2024 تک دو مرتبہ میئر رہ چکی ہیں۔ میساچوسٹس کی تاریخ میں سنبل صدیقی کو کیمبرج کی پہلی مسلمان میئر اور مسلسل تیسری بار اس عہدے پر منتخب ہونے والی پہلی ایشیائی نژاد امریکی خاتون ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

نئے ڈپٹی میئر برہان عظیم معروف ماہر تعلیم پروفیسر منیر چوہدری کے بیٹے ہیں اور انہوں نے MIT بوسٹن سے انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی ہے۔

وہ اس سے قبل کیمبرج کے کم عمر ترین کونسلر قرار دے چکے ہیں جبکہ برہان عظیم دوسری بار کونسلر منتخب ہونے کے بعد اب شہر کے سب سے کم عمر ڈپٹی میئر بن گئے ہیں۔

امریکہ اور پاکستان میں پاکستانی کمیونٹی اس تاریخی کامیابی پر خوشی اور فخر کا اظہار کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں‌:مشہور برینڈ کی جدید فیچرز کے ساتھ نئی گاڑی متعارف

یہ بھی پڑھیں