Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کی نیلامی کا شیڈول جاری

اسلام آباد (اوصاف نیوز) ایچ بی ایل پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کی نیلامی کل اسلام آباد میں ہوگی۔ پی ایس ایل کی نئی ٹیموں کی نیلامی جناح کنونشن سینٹر میں ہوگی۔ نیلامی 4:15 بجے شروع ہوگی۔

پی ایس ایل کی نیلامی پی سی بی اور پی ایس ایل یوٹیوب چینلز، ٹیپ میڈ، تماشا اور پی سی بی لائیو (یو کے) پر براہ راست دکھائی جائے گی۔ اے اسپورٹس، جیو اسپورٹس، فاسٹ اسپورٹس اور پی ٹی وی اسپورٹس نیلامی کو نشر کریں گے۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل کی نئی ٹیموں کے لیے 10 کمپنیوں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ ایم نیکسٹ، ڈہرکی شوگر ملز، ایف کے ایس، پرزم ڈیولپرز اور اینوریکس سولر نئی ٹیموں کے لیے بولی لگائیں گے۔

پی ایس ایل سیزن 11 میں ٹیموں کی تعداد 6 سے بڑھا کر 8 کردی جائے گی۔ پی ایس ایل سیزن 11 کا انعقاد 26 مارچ سے 3 مئی 2026 تک ہوگا۔ فیصل آباد، گلگت، حیدرآباد، مظفر آباد، راولپنڈی اور سیالکوٹ نئی فرنچائز کے لیے ممکنہ شہر ہیں۔

نیلامی کے بعد راحت فتح علی خان کی خصوصی پرفارمنس ہوگی۔ پاکستان شاہینز اور ہانگ کانگ سپر سکسز کی فاتح ٹیموں کو بھی انعامات دیے جائیں گے۔
10 بیٹیوں کے بعد بیٹے کی پیدائش، باپ خوشی میں بچیوں کے نام بھول گیا، ویڈیو وائرلمزید پڑھیں‌:

یہ بھی پڑھیں