Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، بنگلا دیش کا بھارت کے خلاف حتمی فیصلہ

ڈھاکہ (اوصاف نیوز) بنگلہ دیش نے بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ نہ کھیلنے کا حتمی فیصلہ سنا دیا۔

اسپورٹس ایڈوائزر ڈاکٹر آصف نذرول اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام نے کہا کہ آئی سی سی کے خط کا جواب آج رات یا کل دیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ آئی سی سی کو بتائیں گے کہ وہ کھلاڑیوں کی سلامتی اور ملک کے وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔

اس سے قبل ایک کرکٹ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ آئی سی سی نے بنگلہ دیش کی جانب سے میچز سری لنکا منتقل کرنے کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔

ویب سائٹ نے مبینہ طور پر کہا تھا کہ بنگلہ دیش کے میچز بھارت میں ہوں گے ورنہ بنگلہ دیش کو اپنے پوائنٹس سے محروم ہونا پڑے گا۔

ڈاکٹر آصف نذرول نے پریس کانفرنس میں کہا کہ آئی سی سی نے بنگلہ دیش کے کھلاڑیوں کو بھارت میں درپیش سیکیورٹی خطرات پر توجہ نہیں دی۔ حالانکہ یہ ایک بڑا سیکورٹی مسئلہ ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے خود کولکتہ نائٹ رائیڈرز سے کہا تھا کہ وہ مستفیض الرحمان کو سیکیورٹی فراہم نہیں کر سکتے۔ یہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ہندوستان بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کے لیے محفوظ نہیں ہے۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام نے کہا کہ کسی بھی غیر ملکی دورے کے لیے حکومتی اجازت ضروری ہے، کرکٹ بورڈ حکومت کے فیصلے پر عمل کرے گا۔

یہی صورتحال چیمپئنز ٹرافی میں تھی، جب بھارت نے پاکستان جانے سے انکار کر دیا اور پاکستان نے بھارت جانے سے انکار کر دیا۔ اس لیے بنگلہ دیش موجودہ صورت حال میں مناسب حل کی امید رکھتا ہے۔
مزید پڑھیں‌:پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں سری لنکا کو با آسانی6 وکٹوں سے شکست دے دی

یہ بھی پڑھیں