Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

بی وائی ڈی نے سب کو حیران کر دیا،نیو انرجی وہیکلز کی فروخت میں ریکارڈ قائم

اسلام آباد (اوصاف نیوز) نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیاں (NEVs) بنانے والی کمپنی BYD نے سال 2025 کے لیے اپنی عالمی فروخت کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔

کمپنی کے مطابق، اس نے سال 2025 کے دوران دنیا بھر میں 4.6 ملین سے زیادہ نئی انرجی گاڑیاں فروخت کیں اور ایک بار پھر عالمی فروخت میں پہلے نمبر پر آگئی ہے.

کمپنی کے مطابق سال 2025 میں اس نے پہلی بار ایک سال میں 10 لاکھ سے زائد یونٹس بیرون ملک فروخت کرکے ایک نیا سنگ میل عبور کیا۔

بی وائی ڈی پاکستان کے کنٹری ہیڈ لی جیان نے اس موقع پر کہا کہ بی وائی ڈی 2025کے لیے ایک فیصلہ کن وقت ثابت ہوا ہے جہاں ریکارڈ فروخت کے ساتھ ہمیں نہ صرف مقامی بلکہ عالمی سطح پر بھی غیر معمولی پذیرائی مل رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہماری گاڑیوں کو پاکستان میں صارفین کی جانب سے غیر معمولی مثبت ردعمل ملا ہے۔
مزید پڑھیں‌:دبئی سے افسوسناک خبر، جانی نقصان کی اطلاعات

یہ بھی پڑھیں