Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

سالٹ لیک سٹی میں فائرنگ: 2 ہلاک، متعدد زخمی

سالٹ لیک سٹی، امریکا (اوصاف نیوز) – امریکی شہر سالٹ لیک سٹی میں فائرنگ کے ایک واقعے میں دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق یہ واقعہ شہر کے ایک چرچ کے قریب پیش آیا، جس نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کے دوران تقریباً 8 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث موقع پر ہلاک ہو گئے۔

سالٹ لیک سٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ نے تصدیق کی ہے کہ فائرنگ کرنے والا مشتبہ شخص فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر بھاری نفری تعینات کر دی ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

حکام نے مقامی شہریوں سے کہا ہے کہ وہ اس علاقے میں جانے سے گریز کریں تاکہ تحقیقات بلا رکاوٹ جاری رہ سکیں۔ ابھی تک فائرنگ کرنے والے شخص کی شناخت یا اس کے محرکات کے بارے میں مزید معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں:پی ٹی آئی وفد کا آج سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں