ملتان (اوصاف نیوز) چوروں نے ایم این اے کو بھی نہ بخشا۔ ایم این اے حلقہ 151 سید علی موسیٰ گیلانی نے چوری کی۔
ملتان میں نامعلوم چور علی موسیٰ گیلانی کی جیب سے آئی فون 17 چوری کر کے خاموشی سے فرار ہو گئے۔
علی موسیٰ گیلانی بستی چپڑا والا میں کبڈی میچ کے مہمان خصوصی تھے۔
پولیس حکام نے واقعہ کی رپورٹ درج کر لی ہے۔
کبڈی میچ کے دوران ہجوم میں موجود نامعلوم چور سید علی موسیٰ گیلانی کی جیب خالی کرکے ان کی جیب میں موجود موبائل فون چوری کر کے لے گئے۔
تھانہ بدلہ سنت کی پولیس نفری نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کی تاہم اس وقت تک چور بحفاظت فرار ہو کر محفوظ مقام پر پہنچ چکے تھے۔
مزید پڑھیں:کل تعلیمی ادارے کھلیں گے یا نہیں ؟ طلبا کے لئے اہم خبر
