Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

سی ایس ایس امتحان 2026 کی ڈیٹ شیٹ آگئی

اسلام آباد (اوصاف نیوز) فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس امتحان 2026 کی ڈیٹ شیٹ دے دی، سی ایس ایس امتحان 2026 میں شرکت کرنے والے امیدواروں کا انتظار آج ختم ہوگیا۔ فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے آج CSS 2026 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی ہے۔

سی ایس ایس 2026 کے تحریری امتحانات 4 فروری سے شروع ہوں گے۔ ایف پی ایس سی کی ڈیٹ شیٹ کے مطابق انگریزی مضامین کے دو مختلف پرچے 4 اور 5 فروری کو لیے جائیں گے۔ جنرل نالج کے تین پرچے 6، 7 اور 8 فروری کو ہوں گے۔ 9 فروری کو اسلامک سٹڈیز یا تقابلی مطالعہ برائے مذاہب کا پرچہ ہوگا۔

اختیاری مضامین کے امتحانات 10 سے 15 فروری تک جاری رہیں گے۔ اختیاری مضامین کے پرچے صبح اور شام کے سیشن میں ہوں گے۔ ایف پی ایس سی نے کہا ہے کہ امیدوار اپنی تیاریاں ڈیٹ شیٹ کے مطابق مکمل کریں۔ رول نمبر سلپس اور امتحانی مراکز سے متعلق ہدایات بعد میں جاری کی جائیں گی۔
مزید پڑھیں‌:نجی اداروں کے ملازمین کے لیے 2026 کی سب سے بڑی خوشخبری!

یہ بھی پڑھیں