Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

آٹے کی قیمت میں بڑا اضافہ

چمن(اوصاف نیوز)چمن آٹے کی قیمت میں ایک ہفتے کے دوران بڑا اضافہ ہوگیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران آٹے کے سو کلو بوری کی قیمت میں پچیس سو روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔
مارکیٹ ایسوسی ایشن کے مطابق پنجاب سے آٹے کی ترسیل بند ہونے کے باعث آٹا مہنگا ہوگیا ہے، آٹے کی قیمتوں میں اضافے سے عوام کی پریشانی میں اضافہ ہو گیا ہے۔

سرحدی ضلع میں آٹے کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ہوا ہے، ایک ہفتہ قبل فروخت ہونے والے 50 کلو آٹے کی قیمتوں میں ایک دم 1000ہزار سے 1200روپے تک اضافہ ہوگیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ ریٹ کنٹرول کرنے میں ناکام دکھائی دے رہا ہی، شہریوں کا کہنا ہے کہ غریب عوام اب آٹا خریدنے سے قاصر ہوچکے ہیں، 50 کلو بوری کی قیمت 5000 سے بڑھ کر 6300 کردی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:پابندیاں: افغان خواتین کا عالمی سطح پر آواز بلند کرنے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں