مظفر گڑھ(اوصاف نیوز)کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق مقبوضہ جموں کشمیر کے اکھنور سیکٹر کے قریب مقامی لڑکے نے مشتبہ کبوتر پکڑا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کبوتر کے پروں پر مہریں لگی ہوئیں تھیں اور دونوں پاؤں میں لال اور پیلی انگوٹھیاں تھیں جن پر ’’رحمت سرکار‘‘ ،’’رضوان 2025‘‘ اور کچھ نمبرز تحریر تھے۔
رپورٹ کے مطابق مقامی افراد نے کبوتر کو پولیس کے حوالے کردیا جسے مزید تفتیش کیلئے بھارتی ایجنسیوں کے حوالے کیا جائے گا۔خیال رہے کہ بوکھلاہٹ کا شکار بھارتی فوج ماضی میں بھی جاسوسی کے الزام میں غباروں اور پرندوں کو گرفتار کرچکی ہے۔
مزید پڑھیں:سعودی عرب میں اقامہ ، لیبر اور سرحدی خلاف ورزی پر 19ہزار افراد گرفتار

