لاہور (اوصاف نیوز) انسداد دہشت گردی کی عدالت لاہور نے خدیجہ شاہ سمیت 4 ملزمان کو مفرور قرار دے دیا۔
9 مئی کو اے ٹی سی لاہور نے عسکری ٹاور حملہ کیس میں پیش نہ ہونے پر خدیجہ شاہ سمیت 4 ملزمان کو مفرور قرار دیتے ہوئے ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔
اے ٹی سی کے ایڈمن جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں کیس کی سماعت کی۔
سرکاری وکیل نے کہا کہ عسکری ٹاور حملہ کیس کے ملزمان ٹرائل کے لیے پیش نہیں ہو رہے، خدیجہ شاہ 9 مئی کیس میں سزا سنائے جانے کے بعد روپوش ہوگئیں، عدالت سے ملزمان کو مفرور قرار دینے کی استدعا کی ہے۔
عدالت نے خدیجہ شاہ، حمزہ سہیل، عثمان اسلم اور احمد مرسلین کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں مفرور قرار دے دیا۔
اے ٹی سی لاہور نے ملزم زین الحسن کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
مزید پڑھیں:شیکھر دھون نے اپنی گرل فرینڈ سے باضابطہ منگنی کا اعلان کردیا




