Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

صدر مملکت کی منظوری کے بغیر جاری ہونے والا آرڈیننس واپس لینے کا فیصلہ

اسلام آباد(اوصاف نیوز)وفاقی حکومت نے صدر مملکت کی منظوری کے بغیر جاری ہونے والا آرڈیننس واپس لینے کا فیصلہ کرلیا، باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے خصوصی اکنامک زونز اتھارٹی آرڈیننس واپس لینے کی ایڈوائس دے دی، پاکستان پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی میں آرڈیننس کی صدر مملکت کی منظوری کے بغیر اجراء پر سخت احتجاج کیا تھا۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کا پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل دو بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا, پیپلز پارٹی کا پارلیمانی اجلاس کمیٹی روم نمبر دو میں ہوگا،بلاول بھٹو زرداری اجلاس میں کراچی سے زوم پر شریک ہونگے۔

پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں اکنامک زونز کے حوالے سے آرڈنینس پر صدر کے دستخط نہ ہونے کے معاملے پر لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔
حکومت نے صدر مملکت کے دستخط کے بغیر اسپیشل اکنامک زون کا آرڈیننس جاری کیا تھا جس پر صدر مملکت نے آرڈیننس واپس لینےکی ایڈوائس دی تھی۔

پیپلز پارٹی نے آرڈیننس کے اجرا پر احتجاج اور آج قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کیا۔

قبل ازیں سابق وزیراعظم و رہنما پی پی راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ صدر کے دستخط کے بغیر آرڈیننس کے پس پردہ عناصر کو بے نقاب کرنا ہو گا، اسپیکر قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر قانون کو صورتحال کا فوری نوٹس لینا چاہیے اس طرح کے رویےحکومتی اتحاد میں دراڑ ڈالنے کے مترادف ہیں۔

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پی پی پارلیمانی پارٹی کل اسمبلی اجلاس میں شرکت کرنے یا نہ کرنےکا فیصلہ کرے گی اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹ کےخلاف ہر سازش کا ڈٹ کا مقابلہ کرےگی۔
مزید پڑھیں:پاکستان میں سونے کی قیمت

یہ بھی پڑھیں