Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

پی ٹی آئی 8 فروری کی پہیہ جام ہڑتال واپس لے، وزیر بلدیات سندھ

کراچی (اوصاف نیوز) سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے پی ٹی آئی سے 8 فروری کی پہیہ جام ہڑتال واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

کورنگی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف پہیہ جام ہڑتال کی کال واپس لے، ہم انتشار اور فساد کے متحمل نہیں ہو سکتے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے سانحہ 9 مئی کو دوبارہ دہرانا چاہتے ہیں، ہڑتال کی کال سے ان کے اپنے کارکنوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا، پاکستان تحریک انصاف اب پی ٹی آئی میں تبدیل ہو جائے گی۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو تمام پروٹوکول دیا، سہیل آفریدی جہاں جانا چاہتے تھے لے گئے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں باغ جناح میں جلسے کی اجازت مل گئی تھی، ان کے جلسے سے کراچی میں کشیدگی بڑھ گئی تھی۔

ناصر شاہ نے یہ بھی کہا کہ نئے صوبوں کی بات کرنے والے صرف شوشہ چھوڑ رہے ہیں، سندھ کو کسی صورت تقسیم نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس نادرا سنٹر سے ہزاروں افراد مستفید ہوں گے، عوام کے لیے کارڈ کا حصول مشکل مرحلہ بن گیا ہے۔

سندھ کے وزیر بلدیات نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کورنگی میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا ہے، سندھ حکومت نے خواتین کو پنک اسکوٹیز دی ہیں اور ٹریننگ بھی دے رہی ہے۔
مزید پڑھیں‌:آسٹریلوی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان نے اہم فیصلہ کر لیا

یہ بھی پڑھیں