Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

کوٹ مومن: ملزمان کی فائرنگ سے ایس ایچ او شہید

کوٹ مومن (اوصاف نیوز) کوٹ مومن کے علاقے میں ملزمان کی فائرنگ سے سرگودھا پولیس کے ایس ایچ او عامر رضوان شہید ہو گئے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ لکسیاں سرگودھا، سب انسپکٹر عامر رضوان نے ہوائی فائرنگ کی اطلاع ملنے پر نفری کے ہمراہ فوری کارروائی کی۔ پولیس ٹیم نے ان کی قیادت میں کوٹ مومن کے علاقے میں ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا، تاہم ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایس ایچ او عامر رضوان شدید زخمی ہو گئے۔

فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ زخمی ایس ایچ او کو تشویشناک حالت میں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔

پنجاب پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سرگودھا سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
مزید پڑھیں: اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع ہو گی یا نہیں؟ وزیر تعلیم نے بتا دیا

یہ بھی پڑھیں