Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

وزیراعلیٰ کے پی کو صوبے کی صورتحال کا علم نہیں: فیصل کریم کنڈی

پشاور(اوصاف نیوز)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی ٹی آئی کوبطورپارٹی ایک لائن لینا ہوگی کیونکہ صوبےکے وزیراعلیٰ کو نہیں پتا کہ کیا صورتحال ہے۔

قومی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ یہ دوبارہ فٹبال میچ کھیل رہےہیں اور ایک دوسرے کوپاسز دے رہے ہیں۔

گورنر کے پی نے کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی پہلی بریفنگ ہی سکیورٹی صورتحال پر ہوتی ہے، علی امین جب وزیراعلیٰ تھے تو کہتے تھے بات چیت کرنی چاہیے، اب کہتے ہیں افغانستان ملوث ہے، ایک کہہ رہا ہے دہشتگرد ہیں دوسرا کہتا ہے نہیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کوبطورپارٹی ایک لائن لینا ہوگی، کیونکہ صوبےکے وزیراعلیٰ کو نہیں پتا کہ کیا صورتحال ہے۔
مزید پڑھیں: نئے کرنسی نوٹ،پرانے نوٹ چلیں گے یا نہیں؟

یہ بھی پڑھیں