Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

پنجاب کے سرکاری سکولوں کے نئے اوقاتِ کار کا نوٹیفکیشن جاری

ویب ڈیسک(اوصاف نیوز)پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں کے نئے اوقاتِ کار کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جو 19 جنوری سے 15 اپریل 2026 تک نافذ العمل رہے گا۔

محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سنگل شفٹ سکولوں میں پیر سے جمعرات تک تدریسی اوقات صبح 10 بجے سے دو بج کر 15 منٹ تک ہوں گے، جبکہ جمعہ کے روز کلاسز صبح 10 بجے سے 12 بج کر 30 منٹ تک جاری رہیں گی۔
ڈبل شفٹ سکولوں کے لیے مارننگ شفٹ کے اوقات صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک مقرر کیے گئے ہیں، جبکہ آفٹرنون شفٹ دو بج کر 15 منٹ سے شام 4 بج کر 45 منٹ تک ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اساتذہ کے لیے پیر تا جمعرات نصابی تیاری، تربیتی سرگرمیوں اور مسلسل پیشہ ورانہ ترقی (CPD) میں شرکت کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ متبادل ہفتے (Alternate Saturday) کو بھی اساتذہ کی حاضری لازمی ہوگی، تاکہ تدریسی معیار اور نصابی اہداف میں بہتری لائی جا سکے۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ نئے اوقاتِ کار کا مقصد طلبہ کی تعلیمی کارکردگی کو بہتر بنانا اور اساتذہ کو تربیت و تیاری کے مزید مواقع فراہم کرنا ہے۔ محکمہ نے اساتذہ اور طلبہ پر زور دیا ہے کہ وہ نئے شیڈول کے مطابق اپنی ذمہ داریاں سنجیدگی سے نبھائیں تاکہ تعلیمی معیار کو مزید بلند کیا جا سکے۔
مزید پڑھیں:پیٹرول کی قیمت

یہ بھی پڑھیں