Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

سوشل میڈیا پر وزارتِ تعلیم سے علیحدگی سے متعلق نوٹیفکیشن جعلی ہے: رانا سکندر حیات

لاہور(اوصاف نیوز)صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اس نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دے دیا ہے جس میں ان کی وزارتِ تعلیم سے علیحدگی کا دعویٰ کیا جا رہا تھا۔

رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ وہ وزیر اعلیٰ کے مکمل اعتماد کے ساتھ بطور وزیرِ تعلیم اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں اور ان کے عہدے میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جھوٹی اور گمراہ کن خبریں پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جبکہ عوام سے اپیل کی کہ وہ صرف مستند اور تصدیق شدہ ذرائع پر ہی اعتماد کریں۔
مزید پڑھیں: مرغی کی قیمت میں کمی کادعویٰ،فی کلوکتنی سستی ہوئی؟

یہ بھی پڑھیں