اسلام آباد(نیوز ڈیسک)گزشتہ سال دسمبر میں پاکستان کی آئی ٹی اور ڈیجیٹل سروسز کی برآمدات 437 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں جس نے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی آئی ٹی اور ڈیجیٹل سروسز کی برآمدات میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور برآمدات کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا ہے۔ پاکستان کی آئی ٹی اور ڈیجیٹل سروسز کی برآمدات میں ہر ماہ 23 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
آئی ٹی اور ڈیجیٹل سروسز کی برآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 26 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں آئی ٹی کی برآمدات 2.2 بلین ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔
نمایاں ترقی کے ساتھ، آئی ٹی اور ڈیجیٹل خدمات کا شعبہ پاکستان کی برآمدات کا ایک اور مضبوط ستون بن گیا ہے۔ آئی ٹی اور ٹیلی کام کی شاندار کارکردگی کے باعث پاکستان ٹیکنالوجی کی دنیا کا مرکز بن گیا ہے۔
مزید پڑھیں:سنیل گواسکر کی نیوزی لینڈ کے خلاف شکست پر بھارتی ٹیم کو کڑی تنقید
