Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

شام کی شدادی جیل پر حملہ ، ایس ڈی ایف کا کئی حملہ آوروں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

شام(اوصاف نیوز)شام میں شدادی جیل پر مسلح گروہوں نے حملہ کر دیا ، جیل میں داعش کے ہزاروں ارکان قید ہیں۔

شام کی ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) نے کہا ہے کہ شامی حکومتی فورسز نے شام کے شمال مشرقی صوبے حسکہ میں واقع شدادی جیل پر حملہ کیا۔ ہم نے شدادی میں حملہ آوروں کا سامنا کرکے کئی جنگجو ہلاک کر دیئے۔

اس سے قبل ایس ڈی ایف نے بتایا تھا کہ اس کی شامی حکومتی فورسز کے ساتھ رقہ کے مضافات میں واقع الاقطان جیل کے قریب بھی جھڑپیں ہوئیں۔

دوسری جانب شام کی وزارتِ دفاع نے حکومتی فورسز کی جانب سے جیلوں پر حملے کی تردید کی ہے۔ وزارت کے مطابق اس کی فورسز الاقطان جیل پہنچی تھیں اور وہاں جیل اور اس کے اطراف کو “محفوظ بنانے” کا عمل شروع کیا گیا تھا۔ فوج شدادی جیل میں داخل نہیں ہوئی۔
مزید پڑھیں:فاطمہ جتوئی کی خودکشی کی کوشش، وجہ سامنے آ گئی

یہ بھی پڑھیں