Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

افغانستان سے لوگوں کو لا کر بسانا ایک سنگین غلطی تھی، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد(اوصاف نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ افغانستان سے لوگوں کو لا کر بسانا ایک سنگین غلطی تھی، اور سوات سے سینکڑوں دہشت گردوں کی رہائی بھی ایک بڑی کوتاہی ثابت ہوئی۔

خیبرپختونخوا کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ خطے میں امن چاہتا ہے یا نہیں، کیونکہ دشمنوں کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف زہر نہیں اگھلنے دیا جا سکتا۔

وزیراعظم نے واضح کیا کہ پاکستان کی قومی سلامتی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور قوم تب تک چین سے نہیں بیٹھے گی جب تک خارجی عناصر کا مکمل خاتمہ نہیں ہو جاتا۔

خیبرپختونخوا کی ترقی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس صوبے میں اتنی ترقی نہیں ہوئی جتنی ہونی چاہیے تھی، اور اگر صرف پنجاب ترقی کرے تو اسے پاکستان کی مجموعی ترقی نہیں کہا جا سکتا۔

بھارت سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ مئی میں پاکستان نے بھارت کا غرور خاک میں ملایا اور افواجِ پاکستان کی قیادت میں دشمن کو سبق سکھایا۔ پاکستان نے اپنے دفاع کا حق استعمال کرتے ہوئے دشمن کے سات جہاز مار گرائے۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ پاکستان ہمیشہ امن کو ترجیح دیتا ہے، لیکن ملکی خودمختاری اور سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:مریم اورنگزیب کی ٹرانسفارمیشن کا کیا راز ہے؟ سینئر وزیر کی والدہ نے بتا دیا

یہ بھی پڑھیں