Search
Close this search box.
منگل ,09 جون ,2026ء

بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود سے متعلق اہم فیصلہ

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے کہا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کے لیے بند رہے گی۔

ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بھارتی طیاروں پر پابندی 24 فروری کی صبح 5 بجے تک بڑھا دی گئی ہے جس کے بعد پاکستانی فضائی حدود بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کے لیے بند رہے گی۔

اعلان میں کہا گیا ہے کہ اس بندش کا اطلاق ان طیاروں پر ہوگا جو انڈین ایئر لائنز کی ملکیت، آپریٹ یا لیز پر دیے گئے ہیں، جن میں فوجی پروازیں بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے 23 اپریل 2025 سے اپنی فضائی حدود بھارتی طیاروں کے لیے بند کر رکھی ہے۔
مزید پڑھیں‌:بابر اعظم اور اسٹیو اسمتھ میں تعلقات بدستور کشیدہ؟ کپتان نے واضح کردیا

یہ بھی پڑھیں