اسلام آباد (نیوز ڈیسک) جنید صفدر کی اہلیہ شانزے علی روحیل کی بچپن کی پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی اہلیہ شانزے علی روحیل کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس نے صارفین کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی ہے۔ یہ ویڈیو تقریباً 14 سال پرانی ہے جب شانزے اپنے دادا اور سابق رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر کے ساتھ ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران کیمرے میں نظر آئیں۔
اس کلپ میں میزبان یاسر قریشی شانزے سے عید اور عیدی کے بارے میں پوچھتے نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو میں شانزے انتہائی معصومانہ اور سادہ انداز میں سوالوں کے جواب دیتے نظر آرہے ہیں جسے صارفین کی جانب سے کافی پسند کیا جارہا ہے۔
یاد رہے کہ شانزے علی روحیل حال ہی میں جنید صفدر سے شادی کے بعد خبروں میں ہیں۔ شادی کے بعد جہاں ان کی شادی کی تقریبات زیر بحث تھیں وہیں اب ان کی بچپن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر دلچسپی کا باعث بن گئی ہے۔
جنید صفدر کی اہلیہ شانزے کی بچپن کی ویڈیو وائرل pic.twitter.com/N5FMiwXxDb
— Usman Shani (@US11954) January 20, 2026
سوشل میڈیا صارفین ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں جب کہ کئی لوگوں نے شانزے کے معصوم انداز کو سراہا ہے۔
مزید پڑھیں:ٹرمپ ڈائنوسار ، یورپ متحد رہے ورنہ یہ نگل جائے گا ، گورنر کیلیفورنیا



