Search
Close this search box.
منگل ,09 جون ,2026ء

دریائے کابل پر سیلاب کا خطرہ ، الرٹ جاری

پشاور (اوصاف نیوز) دریائے کابل میں سیلاب کا خطرہ، فیڈرل فلڈ کمیشن نے الرٹ جاری کردیا۔

فیڈرل فلڈ کمیشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دریائے کابل اور اس کے معاون ندیوں میں سیلاب کا خطرہ ہے۔

طاقتور مغربی سسٹم 21 سے 24 جنوری تک ملک کے بالائی علاقوں کو متاثر کرے گا اور 22 اور 23 جنوری کو دریائے کابل میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا اور کشمیر میں بارش اور برف باری کا خطرہ ہے۔ سوات، چترال، دیر، مالاکنڈ، مانسہرہ سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ الرٹ انسانی جانوں اور سرکاری و نجی املاک کے تحفظ کے لیے جاری کیا گیا ہے۔

محکمہ آبپاشی اور متعلقہ اداروں کو ہنگامی تیاری مکمل رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ شدید بارشوں سے پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

فیڈرل فلڈ کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ وہ صورتحال پر گہری نظر رکھے گا۔
مزید پڑھیں‌:پارلیمانی پارٹی اجلاس میں کشیدگی ،پی ٹی آئی ارکان آمنے سامنے

یہ بھی پڑھیں