لاہور (اوصاف نیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کے لیے سیالکوٹ کی نئی فرنچائز نے ٹیم کے حتمی نام کے انتخاب کے لیے پانچ نام شارٹ لسٹ کر لیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق شارٹ لسٹ کیے گئے ناموں میں فالکنز، سٹالینز، شاہین، تھنڈرز اور سِکسرز شامل ہیں۔ فرنچائز انتظامیہ کی جانب سے ٹیم کے باضابطہ نام اور لوگو کا اعلان جلد متوقع ہے، جس کے بعد پی ایس ایل میں سیالکوٹ کی شناخت کو حتمی شکل مل جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم کے نام اور لوگو کے اعلان کے حوالے سے تیاریاں آخری مراحل میں ہیں، جبکہ شائقینِ کرکٹ اس اعلان کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔
مزیدپڑھیں:معروف شیخ الحدیث رحلت فرما گئے




