لاہور (سپورٹس ڈیسک) شائقین کرکٹ ایک ہی دن میں دو پاک بھارت میچ دیکھ سکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق 15 فروری کو پاک بھارت 2 میچز شیڈول کیے گئے ہیں، مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ساتھ ساتھ ویمنز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز میں بھی پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہوں گے۔ ایشین کرکٹ کونسل نے ویمنز ایشیا کپ رائزنگ سٹارز کا شیڈول جاری کر دیا۔
𝟐𝟎𝟐𝟔 𝐢𝐬 𝐭𝐡𝐞 𝐲𝐞𝐚𝐫 𝐨𝐟 𝐰𝐨𝐦𝐞𝐧’𝐬 𝐜𝐫𝐢𝐜𝐤𝐞𝐭 ~ 𝐚𝐧𝐝 𝐢𝐭 𝐛𝐞𝐠𝐢𝐧𝐬 𝐰𝐢𝐭𝐡 𝐭𝐡𝐞 𝐧𝐞𝐱𝐭 𝐠𝐞𝐧𝐞𝐫𝐚𝐭𝐢𝐨𝐧 🌟
The #DPWorldWomensAsiaCupRisingStars2026 is set to bring bold performances, big moments and the future of Asian cricket to the forefront. pic.twitter.com/Vt4FgRy14A
— AsianCricketCouncil (@ACCMedia1) January 19, 2026
آٹھ ٹیموں پر مشتمل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 13 سے 22 فروری تک تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں کھیلا جائے گا۔ اس کا مقصد براعظم کی ابھرتی ہوئی ٹیموں کو پلیٹ فارم فراہم کرنا اور ایشین کرکٹ کے مستقبل کے ستاروں کو متعارف کرانا ہے۔ پاکستان اور بھارت کے ساتھ گروپ اے میں متحدہ عرب امارات اور نیپال جبکہ گروپ بی میں بنگلہ دیش، سری لنکا، ملائیشیا اور میزبان تھائی لینڈ شامل ہیں۔ پاکستان بھارت خواتین کے میچ کو گروپ مرحلے کا سب سے دلچسپ میچ قرار دیا جا رہا ہے، جس نے رائزنگ اسٹارز ٹورنامنٹ کے جوش و خروش میں اضافہ کیا۔ گرین شرٹس 13 فروری کو نیپال کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کریں گے، گروپ مرحلے کا آخری میچ 17 فروری کو متحدہ عرب امارات کے خلاف ہوگا۔
Fixtures unveiled 🗓️
Pakistan Women's A are set to feature in the ACC Women's Asia Cup Rising Stars 2026 next month 🏏#BackOurGirls | #AsiaCupRisingStars pic.twitter.com/37NQ6RwMui
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 19, 2026
دوسری جانب بھارت کا پہلا میچ یو اے ای اور دوسرا میچ نیپال کے خلاف ہوگا۔ گروپ مرحلہ 18 فروری تک جاری رہے گا جس کے بعد ہر گروپ سے ٹاپ 2 ٹیمیں 20 فروری کو سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی جب کہ فائنل 22 فروری کو کھیلا جائے گا۔ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز 2026 کو ایشیا بھر میں نوجوان کھلاڑیوں کی نشوونما اور خواتین کی کرکٹ کو مضبوط کرنے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، کئی ٹیمیں اسے سینئر کی سطح پر کامیابی کی جانب ایک قدم کے طور پر دیکھ رہی ہیں۔
مزید پڑھیں:پوری قوم کا ڈیٹا ڈارک ویب پر دستیاب ہے، افسران کے بغیر چوری ممکن نہیں، افنان اللہ خان

