لاہور (اوصاف نیوز)پنجاب حکومت نے سال 2026 کے لیے سرکاری تعطیلات کی فہرست جاری کر دی ہے۔ وفاقی حکومت کی منظور شدہ عوامی تعطیلات بھی پنجاب میں لاگو ہوں گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اہم سرکاری تعطیلات کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
کشمیر ڈے: 5 فروری
پاکستان ڈے: 23 مارچ
عید الفطر: 21 تا 23 مارچ
یوم تکبیر: 28 مئی
عید الاضحیٰ: 27 تا 29 مئی
عاشورہ: 24 اور 25 جون
یومِ آزادی: 14 اگست
عید میلاد النبی ﷺ: 25 اگست
علامہ اقبال ڈے: 9 نومبر
قائداعظم ڈے اور کرسمس: 25 دسمبر
مسیحی ملازمین کے لیے اضافی تعطیل: 26 دسمبر
بینک تعطیلات: 1 جنوری، 18 فروری اور 1 جولائی
اس کے علاوہ، پنجاب میں اختیاری تعطیلات کا بھی نظام برقرار رکھا گیا ہے: مسلم ملازمین سال میں ایک اختیاری چھٹی لے سکیں گے، جبکہ غیر مسلم ملازمین تین اختیاری چھٹیاں لے سکیں گے۔ اختیاری تعطیلات کے لیے متعلقہ محکمے کے سربراہ سے پیشگی اجازت ضروری ہے۔
ضلعی کمشنرز اپنے اضلاع میں دو مقامی تعطیلات کا اعلان کر سکیں گے، جبکہ لاہور میں مقامی تعطیلات کا اعلان صوبائی حکومت کرے گی۔
پنجاب حکومت نے کہا کہ یہ اقدامات عوامی سہولت اور ملازمین کی فلاح و بہبود کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے گئے ہیں۔ سرکاری اور اختیاری تعطیلات کی واضح فہرست سے انتظامی امور میں آسانی پیدا ہوگی اور ملازمین اپنی ضرورت کے مطابق چھٹیاں لے سکیں گے۔
مزید پڑھیں:امتحانی نظام میں انقلاب،میٹرک اور انٹر کے لیے نیا گریڈنگ سسٹم آ گیا



