وینز ویلا(اوصاف نیوز)امریکی فوج نے کیریبین میں وینزویلا کے تیل سے منسلک ایک اور جہاز قبضے میں لے لیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی فوجی دستوں نے گذشتہ روز وینزویلا کے تیل سے منسلک ساتواں جہاز قبضے میں لیا۔
یہ اقدام ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے جنوبی امریکی ملک وینزویلا کے تیل پر کنٹرول حاصل کرنے کی جاری کوششوں کا حصہ ہے۔
امریکی سدرن کمانڈ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ امریکی فورسز نے موٹر ویسل ساگیٹا کو “بغیر کسی مزاحمت کے” اپنی تحویل میں لے لیا۔ امریکی فوجی کمانڈ نے یہ نہیں بتایا کہ آیا گزشتہ قبضوں کی طرح اس بار بھی امریکی کوسٹ گارڈ نے جہاز کا کنٹرول سنبھالا یا نہیں۔
مزید پڑھیں:صارفین کے لیے خوشخبری، Honor نے iPhone Air جیسا فون لانچ کر دیا




