Search
Close this search box.
هفته ,06 جون ,2026ء

آئی فون صارفین کیلئے خوشخبری حکومت نے ٹیکس میں بڑی کمی کردی

اسلام آباد(اوصاف نیوز)حکومت نے استعمال شدہ اسمارٹ فونز کی کسٹمز ویلیو میں نمایاں کمی کر دی ہے، جس کے بعد مہنگے موبائل فونز بالخصوص آئی فون 15 پرو اور آئی فون 15 پرو میکس پر عائد پی ٹی اے ٹیکس میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے استعمال شدہ موبائل فونز کی کسٹمز ویلیو کم کیے جانے کے بعد پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے تحت عائد ٹیکس میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ پی ٹی اے ٹیکس کا تعین کسٹمز ویلیو، سیلز ٹیکس اور موبائل لیوی کی بنیاد پر کیا جاتا ہے، اسی وجہ سے کسٹمز ویلیو کم ہونے سے موبائل فون رجسٹریشن کی مجموعی لاگت بھی کم ہو گئی ہے۔

نئی مقرر کردہ کسٹمز ویلیوز کے مطابق پاسپورٹ کے ذریعے رجسٹریشن کروانے کی صورت میں آئی فون 15 پرو اور آئی فون 15 پرو میکس پر پی ٹی اے ٹیکس 55 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے، جبکہ قومی شناختی کارڈ کے ذریعے رجسٹریشن کی صورت میں یہ ٹیکس 70 ہزار روپے ہوگا۔ یہ کمی گزشتہ ٹیکس ریٹس کے مقابلے میں خاصی نمایاں ہے، کیونکہ اس سے قبل ان ماڈلز پر کہیں زیادہ ٹیکس عائد تھا۔
مزیدپڑھیں:حکومت نےہندوخاتون ڈاکٹرکوپارلیمنٹ ہاؤس میں تعینات کردیا

یہ بھی پڑھیں