Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

اسٹامپ پیپر کی فیسوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا گیا

لاہور (نیوز ڈیسک) حکومت نے سٹیمپ پیپر کی فیسوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا جس سے مہنگائی کی چکی میں پسنے والے ٹیکس دہندگان کی مشکلات دوگنی ہو گئیں۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ای سٹیمپ پیپر کی کم از کم فیس 100 روپے سے بڑھا کر 300 روپے، طلاق کے اسٹامپ پیپر کی فیس 100 روپے سے بڑھا کر 1000 روپے کر دی گئی ہے جب کہ نئے سکولوں اور ملازمتوں میں بچوں کے داخلے کے لیے ڈومیسائل اسٹامپ پیپر کی فیس بھی 500 روپے سے بڑھا کر 500 روپے کر دی گئی ہے۔

اسی طرح نئے بجلی، سوئی گیس اور پانی کے کنکشن کی سٹیمپ فیس اب 100 روپے کی بجائے 1000 روپے ہو گی، پراپرٹی سیلز ایگریمنٹ ای سٹیمپ پیپر کی فیس 1200 روپے سے بڑھا کر 3000 روپے کر دی گئی ہے۔

جائیداد کے علاوہ کسی بھی معاہدے کے لیے استعمال ہونے والے ای اسٹامپ پیپر کی فیس 100 روپے سے بڑھا کر 500 روپے کر دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 5 لاکھ روپے تک کے معاہدوں کے لیے ای اسٹامپ پیپر کی فیس 1200 روپے سے بڑھا کر تین ہزار روپے کر دی گئی ہے، جب کہ 5 لاکھ سے 10 لاکھ روپے تک کے معاہدوں کی فیس چھ ہزار روپے کر دی گئی ہے۔

اسی طرح 15 ملین روپے سے زائد مالیت کے استعمال ہونے والے اسٹامپ پیپر کی فیس میں 20 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

پاور آف اٹارنی کے لیے ای اسٹامپ پیپر کی فیس 1500 روپے سے بڑھا کر 1800 روپے کردی گئی ہے، اسٹامپ پیپر کے لیے درخواست گزار کے نام پر موبائل فون سم لازمی قرار دے دی۔
مزید پڑھیں‌:اسٹریٹ لائٹ کے کھمبے سے پودا نکل آیا، لوگ حیران

یہ بھی پڑھیں