Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

فراڈ کیس میں فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد(اوصاف نیوز)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے فراڈ کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے فواد چوہدری کے خلاف کیس پر سماعت کی۔ سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے مدعی مقدمہ کے مسلسل عدم حاضری پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے، کیس کی اگلی سماعت پر فریقین کی جانب سے بریت کی درخواست پر دلائل دیے جائیں گے۔

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف کیس کی مزید سماعت 3 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔

فواد چوہدری کے خلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج ہے۔
مزید پڑھیں: جنوبی لبنان پر اسرائیلی فضائی حملے، 2 افراد جاں بحق

یہ بھی پڑھیں