Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

متحدہ عرب امارات کا ایران کے لیے اہم اقدام، بڑی خبر سامنے آ گئی

دبئی (انٹرنیشنل ڈیسک) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے اپنی سرزمین ایران پر کسی بھی حملے کے لیے استعمال نہ ہونے دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

اس حوالے سے اماراتی وزارت خارجہ نے کہا کہ وہ اپنی زمینی، فضائی یا سمندری سرحدوں کو ایران کے خلاف کسی بھی فوجی جارحیت کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔

وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ وہ ایران کے خلاف کسی بھی فوجی جارحیت کے لیے کسی قسم کی لاجسٹک مدد فراہم نہیں کرے گی۔

متحدہ عرب امارات نے موجودہ بحرانوں کے حل کے لیے بات چیت اور کشیدگی میں کمی پر زور دیا ہے۔

اماراتی وزارت خارجہ نے کہا کہ وہ بین الاقوامی قانون کی پاسداری اور ریاستی خودمختاری کا احترام کرنے پر یقین رکھتی ہے اور تنازعات کے حل کے لیے سفارتی ذرائع کو ترجیح دیتی ہے۔
مزید پڑھیں‌:سیاسی جماعتوں کے لیے بڑا پیغام،طارق فضل چودھری نے احتجاج کی شرط واضح کر دی

یہ بھی پڑھیں