Search
Close this search box.
منگل ,30 جون ,2026ء

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے 6 رکنی فہرست جیل حکام کے حوالے

راولپنڈی (اوصاف نیوز)بانی پی ٹی آئی سے آج ملاقات کا دن ہے اور پی ٹی آئی نے 6 رکنی فہرست جیل حکام کو جمع کرا دی۔

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات آج دوپہر 2 بجے اڈیالہ جیل میں متوقع ہے جس کے لئے اڈیالہ جیل اور گردونواح میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ اڈیالہ جیل کے داخلی راستوں پر پولیس نفری تعینات کردی گئی ہے ،فیکٹری ناکے ،دہگل اور گورکھپور میں بھی پولیس پکٹس قائم کردی گئی ہیں،ایس پی اور اے ایس پی صدر مجموعی سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق 642 پولیس اہلکار اڈیالہ جیل کے اطراف سمیت مختلف پکٹس پر سیکورٹی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں ،اڈیالہ روڈ پر ہر پکٹ پر 50 سے 60 اہلکارموجود ہیں، لیڈی پولیس بھی ڈیوٹی پر موجودہے۔

ایس پی راول ساعد ارشد کی سربراہی میں مزید پولیس ٹیمیں تعینات کردی گئی ہیں،راولپنڈی شہر کی اہم شاہراہوں کے پوائنٹس میں کمیٹی چوک، لیاقت باغ، ایم ون ، ایم ٹو ٹول پلازہ،جی پی او چوک، فلیش مین ہوٹل، چونگی نمبر 22، خواجہ کارپوریشن،گلشن آباد چوک، ٹھالیان اور چکری انٹرچینج پر بھی پولیس تعینات ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ہر خصوصی پکٹ پر 10 سے 15 اہلکارتعینات ہیں جو ممکنہ ریلی اور امن و امان کی نگرانی کریں گے۔
مزید پڑھیں: انتخابی مہم میں لڑائی، جماعتِ اسلامی کے سینیئر رہنما جاں بحق

یہ بھی پڑھیں