بیروت: (اوصاف نیوز) جنوبی لبنان میں اسرائیلی فورسز کے حملے میں زخمی ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوگیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق لبنانی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ حروف کے علاقے میں اسرائیلی حملے میں زخمی ہونے والے افراد کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔
اسرائیلی حکام کے مطابق یہ حملہ حزب اللہ کے ایک کمانڈر کو نشانہ بنانے کیلئے کیا گیا، تاہم حزب اللہ کی جانب سے اب تک ان دعوؤں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔
مزید پڑھیں:بلوچستان میں سیکیورٹی ہائی الرٹ: صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ
