چین(اوصاف نیوز)چینی سابق وزیر انصاف تانگ یی جون کو رشوت لینے اور بدعنوانی کے الزامات پر عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
چینی سرکاری میڈیا کے مطابق، عدالت نے تانگ یی جون کو ان الزامات میں مجرم قرار دے کر یہ فیصلہ دیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ تانگ کی بدعنوانی کے نتیجے میں ریاست اور عوامی مفادات کو غیر معمولی نقصان پہنچا۔
جرم ثابت ہونے پر تانگ یی جون کو تاحیات سیاسی حقوق سے بھی محروم کر دیا گیا اور ان کی تمام جائیداد ضبط کر لی گئی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق یہ سزا ایسے وقت میں سنائی گئی جب چینی صدر شی جن پنگ بدعنوانی کے خلاف ایک وسیع اور سخت مہم جاری رکھے ہوئے ہیں۔ حالیہ ہفتوں میں متعدد اعلیٰ حکام اس احتساب کی زد میں آ چکے ہیں۔
اس سے قبل چین نے تصدیق کی تھی کہ سینئر فوجی جنرل ژانگ یو شیا کے خلاف تحقیقات جاری ہیں، جو عسکری قیادت کے خلاف سب سے نمایاں کارروائی قرار دی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستان میں پٹرول کی تازہ ترین قیمتیں


