Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

امریکا نے بحیرہ عرب میں امریکی ائیرکرافٹ کیریئر کی طرف آنیوالاایرانی ڈرون مار گرایا

امریکی فوج نے بحیرہ عرب میں امریکی ائیرکرافٹ کیریئر کی طرف آنے والا ایرانی ڈرون مار گرایا۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی ایف 35 طیارے نے ائیر کرافٹ کیریئر  کی طرف آنے والا ایرانی ڈرون مار گرایا۔

امریکا نے بحیرہ عرب میں امریکی ائیرکرافٹ کیریئر کی طرف آنیوالاایرانی ڈرون مار گرایا

خبررساں ایجنسی نے امریکی عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بحیرہ عرب میں  ایرانی ڈرون امریکی ائیر کرافٹ کیریئر یو ایس ایس ابراہم لنکن کی طرف آنے والے ایرانی ڈرون کو مار گرایا ہے۔

امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے بھی تصدیق کی ہے کہ یو ایس ایس ابراہم لنکن پر موجود امریکی ایف 35 سی لڑاکا طیارے نےدفاعی کارروائی کرتے ہوئے ایرانی ’شاہد-139‘ ڈرون مارگرایا ہے۔

سینٹ کام کا کہنا ہے کہ ائیر کرافٹ کیریئر اور اس پر موجود عملے کے تحفظ کے لیے ایرانی ڈرون کو گرایا گیا، واقعے میں کسی امریکی فوجی یا فوجی ساز سامان کو نقصان نہیں پہنچا۔

مزید پڑھیں:بینظیر انکم سپورٹ: مفت سم حاصل کرنے کا طریقہ

یہ بھی پڑھیں