Search
Close this search box.
هفته ,11 جولائی ,2026ء

اسلام آباد میں امام بارگاہ کے قریب دھماکا

اسلام آباد(اوصاف نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں امام بارگاہ کے قریب دھماکے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں امام بارگاہ کے قریب دھماکا ہوا جس میں ابتدائی طور پر متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ابتدائی طور پر دھماکا خودکش معلوم ہوتا ہے تاہم پولیس نفری اور بم ڈسپوزل اسکواڈ فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی ہے۔دھماکے میں زخمی ہونے والے 71 افراد کو ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ۔

60 افراد کو پمز اور 11 افراد کو پولی کلینک ہسپتال منتقل کیا گیا ۔اسلام اباد کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ، عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ۔زخمی ہونے والے افراد کی تعداد میں مزید اضافے کا امکان ۔دھماکے میں اب تک 10 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔
دریں اثنا ءوفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری پمز ہسپتال پہنچ گئے۔وزیر مملکت طلال چوہدری نے دھماکے میں زخمی ہونے والے زیرِ علاج مریضوں کی عیادت کی۔

‎طلال چوہدری کی دھماکے کے زخمیوں کیلئے خصوصی طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت،‎‎حکومت زخمی مریضوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے پُرعزم ہے،اس وقت کی اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی تعداد تیرہ بتائی جا رہی ہے۔
m مزید پڑھیں: وزارت خزانہ نے گریڈ 1تا15 کے سرکاری ملازمین کو خوشخبری سنا دی

یہ بھی پڑھیں