Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

سیوریج نالے میں دلخراش واقعہ، تین مزدور گر گئے، ایک جاں بحق

ساہیوال (اوصاف نیوز)قبولہ میں سیوریج نالے میں گرنے سے ایک مزدور جاں بحق جبکہ دو کو ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے زندہ بچا لیا۔

تفصیلات کے مطابق قبولہ کے نواحی گاؤں 87 اے بی کے قریب سیوریج نالے کی صفائی کے دوران تین مزدور مین سیوریج نالے میں گر کر ڈوب گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور فوری کارروائی شروع کی۔

ریسکیو اہلکاروں نے دو مزدوروں کو نالے سے زندہ نکال کر تشویشناک حالت میں ہسپتال کی ایمرجنسی منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کی جان بچانے کے لیے علاج شروع کر دیا ہے۔ جبکہ نالے میں گر کر جاں بحق ہونے والے مزدور کی لاش بھی ریسکیو ٹیم نے نکال کر ہسپتال منتقل کر دی۔

عینی شاہدین کے مطابق سب سے پہلے ایک مزدور صفائی کے دوران نالے میں گرا، جسے بچانے کی کوشش میں دو دیگر مزدور بھی نالے میں گر گئے۔ حادثے میں پہلے نالے میں گرنے والا مزدور جاں بحق ہوا۔

حادثے کا شکار ہونے والے مزدوروں کے نام قدیر، ارشد اور آفاق بتائے جا رہے ہیں۔
2016 میں جیفری ایپسٹین کی سعودی قیادت کو مالی مشیر بننے کی پیشکش، ای میلز منظرِ عام پرمزید پڑھیں‌:

یہ بھی پڑھیں