(اوصاف نیوز)ٹی 20ورلڈ کپ کے میچ میں نیوزی لینڈر نے افغانستان کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔افغانستان نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 182 رنز بنائے تھےجواب میں نیوزی لینڈ ٹیم نے جارحانہ کھیلتے ہوئے ہدف 18 ویں اوور میں پورا کرلیا۔
ٹم سیفرٹ نے 65 رنز کی اننگ کھیلی اورٹی 20 انٹرنیشنل میں 2ہزار رنز مکمل کیے۔چنئی میں گروپ ڈی کی دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلےگئے میچ میں افغانستان کے کپتان راشد خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیاتھا۔
واضح رہے کہ ٹورنامنٹ میں 20 ٹیموں کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، ایونٹ کے پہلے روز3 میچز ہوئے، پاکستان ٹیم نے گروپ اے میں اپنا پہلا میچ نیدر لینڈز کے خلاف کھیلا جس میں پاکستان کو فتح ہوئی۔
مزید پڑھیں:پاک بھارت ٹاکرا: چیئرمین پی سی بی کو منانے کیلیے آئی سی سی وفد کی پاکستان آمد متوقع


