لاہور (اوصاف نیوز) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے بھارت کے ساتھ میچ کے بائیکاٹ کے معاملے پر آئی سی سی کا وفد چند گھنٹوں میں پاکستان پہنچ رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق وفد ڈپٹی چیئرمین آئی سی سی کی سربراہی میں لاہور پہنچ رہا ہے، آئی سی سی وفد اور بی سی بی وفد کے پہنچنے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا اہم اجلاس ہو گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پاکستان کے بائیکاٹ کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر بات چیت ہو گی، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام بھی لاہور پہنچ چکے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی وفد اور بی سی بی صدر اجلاس کے بعد آج ہی واپس چلے جائیں گے، آئی سی سی وفد ساڑھے4 بجے کولمبو سے لاہور پہنچے گا۔
مزید پڑھیں:سفید بالوں سے چھٹکارا پانا چاہتے ہیں تو یہ دوائی استعمال کریں


