کولمبو (سپورٹس ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 14ویں میچ میں آسٹریلیا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئرلینڈ کو باآسانی 67 رنز سے شکست دے دی۔
کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کے 183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آئرش کی پوری ٹیم 16.5 اوورز میں 115 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ آئرلینڈ کی جانب سے جارج ڈوکیرل کے 41 رنز رائیگاں گئے جبکہ لورکن ٹکر 21 رنز بنا سکے۔ کپتان پال سٹرلنگ صرف ایک رن بنانے کے بعد ریٹائرڈ ہرٹ ہو گئے۔
آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن ایلس اور ایڈم زمپا نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے چار چار وکٹیں حاصل کیں جب کہ میتھیو کونمین نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے اور آئرلینڈ کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف دیا۔ مارکس اسٹونز نے 29 گیندوں پر 45 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جبکہ میٹ رینشا اور جوش انگلز نے 37 رنز بنا کر ٹیم کے اسکور میں نمایاں اضافہ کیا۔ کیمرون گرین 21 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ گلین میکسویل 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
مزید پڑھیں:تاریخی سنگ میل، ہرچرن سنگھ پاکستان آرمی کے پہلے سکھ لیفٹیننٹ کرنل تعینات


