Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

خضدار اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

کوئٹہ (اوصاف)بلوچستان کے ضلع خضدار اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیمامرکز کے مطابق خضدار میں 10بج کر 52 منٹ اور 11بج کر 30 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کے جھٹکے سکھر، جیکب آباد، نصیر آباد، گنداواہ، جھل مگسی، دادو اور میہڑ میں بھی محسوس کیے گئے۔

اس کے علاوہ سبی، کچھی اور ملحقہ علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کا بتانا ہے کہ زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز خضدار سے 86 کلومیٹر دور شمال مشرق میں تھا۔
مزید پڑھیں: نو مئی مقدمات، پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 3 اپریل تک توسیع

یہ بھی پڑھیں