Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

اوگرا کا ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (اوصاف نیوز) ایل این جی کی قیمتوں میں 0.59 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اوگرا نے فروری کے لیے ایل این جی کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.06 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے۔ سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی 0.06 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی ہو گئی ہے۔

سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت $11.33 فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔ سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت $10.27 فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگی۔

اس حوالے سے اوگرا کا کہنا ہے کہ ٹرمینل چارجز میں اضافے کے باعث ایل این جی کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔
مزید پڑھیں‌:جیفری ایپسٹین کے پاکستان میں پولیو مہم سے متعلق روابط سامنے آ گئے

یہ بھی پڑھیں